سیب سے جنّتی پوشاک برآمد ہوئی: Seb Se Jannati Poshaak BarAamad Huwi

سیب سے جنّتی پوشاک برآمد ہوئی:


    منقول ہے کہ مصر میں کھجوروں کا ایک تاجر رہتا تھاجس کا نام عطیہ بن خلف تھا۔ وہ بہت مال دار تھا پھر اچانک فقیر ہو گیا کہ اس کے پاس تن ڈھانپنے کے لئے ایک کپڑے کے سواکچھ بھی باقی نہ بچا۔ جب عاشوراء کا دن آیا تو اس نے جامع مسجد عمرو بن عاص میں نمازِ فجر اداکی۔عام طور پر اس مسجد میں عاشوراء کے دن ہی عورتیں دعا کے لئے آتی تھیں۔ وہ تاجر بھی باقی لوگوں کے ساتھ کھڑا ہو کر دعا مانگنے لگا۔ وہ عورتوں سے ہٹ کر ایک طرف کھڑا تھا کہ ایک عورت اپنے ساتھ یتیم بچوں کو لے کر اس کے پاس آئی اور عرض کی:'' جناب ! میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نام پرسوال کرتی ہوں کہ آپ میری مشکل آسان کر دیجئے،مجھے کچھ عنایت فرمائیے جس سے میں ان بچوں کی غذا حاصل کر سکوں کیونکہ ان کا باپ مرچکاہے اور اس نے ان کے لئے کچھ نہیں چھوڑا۔ میں ایک عزت دارخاتون ہوں۔میراکوئی واقف کار بھی نہیں کہ اس کے پاس جاسکوں۔ آج محض اس ضرورت و حاجت کی وجہ سے مجھے ذلیل ہو کر گھر سے نکلنا پڑا ورنہ ہی مجھے مانگنے کی عادت ہے۔'' تاجر نے اپنے دل میں سوچاکہ میں توکسی چیز کا مالک نہیں اور اس لباس کے سوا میرے پاس کوئی چیز بھی نہیں۔اب اگر میں یہ لباس اس کودیتا ہوں تو خود برہنہ ہو جاؤں گااور اگر اس کو خالی لوٹاتا ہوں تواللہ کے پیارے حبیب ، حبیبِ لبیب عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی بارگاہ میں کیا عذر پیش کروں گا۔بہرحال اس نے عورت سے کہا: '' میرے ساتھ چلو، میں تمہیں کچھ دوں گا۔''وہ عورت اس کے ساتھ اس کے گھر گئی۔ تاجر نے اس کو دروازے پر
کھڑا کر دیااور خود گھر میں داخل ہو کر اپنے کپڑے اُتار کر ایک پھٹا پرانا کپڑا لپیٹ لیا اورپھر دروازے کی دراز میں سے وہ لباس اس عورت کو دے دیا۔عورت نے اس کے حق میں دعاکی:'' اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو جنّتی پوشاک پہنائے اور آپ کو بقیہ عمر کسی کامحتاج نہ کرے۔''تاجر عورت کی دعا سن کربہت خوش ہوا ۔اس نے دروازہ بند کیااورپھر گھر میں داخل ہو کررات گئے تک ذکر ِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ میں مشغول ہو گیا۔ جب رات کو سویا تو خواب میں ایک ایسی حسین و جمیل حُوردیکھی جس کی مثل دیکھنے والوں نے نہ دیکھی ہوگی۔ اس کے ہاتھ میں ایک سیب تھا جس کی خوشبو آسمان و زمین کے درمیان پھیلی ہوئی تھی۔ حور نے وہ سیب تاجرکو دیاتو اس میں سے ایک جنّتی حُلّہ نکلا جس کی قیمت ساری دنیابھی نہ بن سکے۔اس نے وہ لباس تاجر کو پہنا یااور خود اس کے قریب بیٹھ گئی۔ تاجر نے پوچھا: '' تم کون ہو؟'' بولی:''میرا نام عاشوراء ہے اورمیں تیری جنتی بیوی ہوں۔''تاجر نے پوچھا:'' مجھے یہ مقام ومرتبہ کیسے ملا؟'' تو اس نے جواب دیا:'' اس بیوہ اور یتیم بچوں کی دعا کی وجہ سے جن پر تو نے کل احسان کیاتھا۔''جب تاجربیدار ہوا تو وہ اتنا خوش تھا جسے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ اس کا سارا گھر جنّتی لباس کی خوشبو سے معطَّر تھا۔اس نے وضوکر کے اللہ عَزَّوَجَلَّ کا شکر بجا لاتے ہوئے دو رکعت نماز ادا کی۔ پھر آسمان کی جانب منہ اُٹھا کر عرض کی: '' اے میرے پروردگارعَزَّوَجَلَّ ! اگر میرا خواب سچا ہے اورجنت میں میری بیوی عاشوراء ہو گی تومجھے اپنی بارگاہ میں واپس بلا لے۔'' ابھی اس کی دعا پوری بھی نہ ہوئی تھی کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اس کی روح کو جنت میں بھیج دیا۔

       (نزھۃ المجالس،کتاب الصوم،باب فضل صیام عاشوراء۔۔۔۔۔۔الخ،ج۱، ص۲۳۳)

    اے میرے اسلامی بھائیو!یہ چند ایک بشارتیں ہیں جو بندۂ  مؤمن کو موت کے وقت ملتی ہیں تو اب اس کی تیاری کرنے والے کہاں ہیں؟ وہ لوگ کہاں ہیں جنہوں نے دنیا میں بھلائی کا بیج بویا اور آخرت میں تعریف کی فصل کاٹیں گے؟صدقہ سے مال میں کمی نہیں آتی بلکہ زیادہ ہوتا ہے۔ وہ لوگ کہاں گئے جنہوں نے خزانے جمع کئے اور شہروں کو آباد کیا؟ اوروہ کہاں ہیں جنہوں نے لشکروں کی قیادت کی اور لوگوں کو اپنا غلام بنایا؟ وہ کہاں ہیں جنہوں نے پختہ محلات بنائے؟ ان کے آباء واجداد کہاں ہیں؟
     سُبْحَانَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ! وہ لوگ کتنے عظیم ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں اچھے اعمال میں جلدی کی اور حیا ووقار کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا اور اس دن کے لئے اچھے اعمال کئے جس کے بارے میں ہے:

 (6)کُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا کَسَبَتْ رَہِیۡنَۃٌ ﴿ۙ38﴾

ترجمہ کنزالایمان:ہرجان اپنی کرنی(اعمال)میں گروی ہے۔(پ29،المدثر:38)

سیب سے جنّتی پوشاک برآمد ہوئی: Seb Se Jannati Poshaak BarAamad Huwi
سیب سے جنّتی پوشاک برآمد ہوئی: Seb Se Jannati Poshaak BarAamad Huwi

Post a Comment

1 Comments

  1. Top Ten Casino Sites - Hollywood Casino Joliet, IA
    Top Ten Casino Sites 김제 출장마사지 · 1. HollywoodBingo.com. · 목포 출장안마 2. Mohegan 안산 출장샵 Sun Casino · 3. 충청남도 출장샵 Ignition Casino. · 4. TwinSpires 경상남도 출장안마 Casino · 5.

    ReplyDelete